پی ٹی ایم کی بات ٹھیک،لہجہ ٹھیک نہیں ہے:عمران خان



اورکزئی (24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں 27سال سے قبائلی علاقوں میں آرہا ہوں،مجھے ان قبائلیوں کی تکلیف کا اندازہ ہے، پی ٹی ایم کے مطالبات ٹھیک ہیں،یہی بات میں نے کئی سال پہلے کہی تھی،ان کا فوج کیخلاف بات کرنا بالکل غلط ہے۔ پی ٹی ایم والوں کے زخموں پر نمک پاشی نہ کریں۔

انہوں نے  کلایہ سپورٹس کمپلیکس جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے قبائلی علاقوں میں آپریشن کی مخالفت کی لیکن اس وقت کے حکمران نے یہ کام کیا ،اس میں فوج کا کوئی قصور نہیں تھا۔وزیر اعظم نے خیبر پی کے اور پنجاب کے وزرا اعلیٰ کے نام لے کر وارننگ دیدی،جو کام نہیں کرے گا اسے ٹیم سے نکال دوں گا۔بیٹنگ آرڈر تبدیل کررہا ہوں۔کپتان ٹیم پر نظر رکھیں ،جو ملک کیلئے اچھا کام کرے گا وہ میری ٹیم میں رہے گا۔

مدرسے کے بچے میرے بچے ہیں،کسی حکومت نے ان کی پرواہ نہیں کی،ان کو بھی سہولیات دینگے،ہم ملک کے سارے قرضے اتاریں گے جو سابقہ حکومتیں چھوڑ گئیں،نواز شریف اور زرداری کو پرویز مشرف نے این آر او دیا۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

وزیر اعظم عمران خان نے لوئر اورکزئی کلایہ سپورٹس کمپلیکس جلسہ گاہ پہنچ گئے، وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ محمودخان گورنر شافرمان وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید ،مشیرقبائلی اموراجمل وزیربھی موجود ہے ۔ ،ایم این اے جواد حسین اورکزئی مسائل کے حوالے سے سپاس نامہ پیش کریں گے ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer