ایک وزیر کر پشن کی بنیا د پر نکالا گیا

ایک وزیر کر پشن کی بنیا د پر نکالا گیا


اسلام آباد(24 نیوز) ندیم افضل چن کہتے ہیں کہ تحریک انصاف میں ایک وزیر کو کرپشن کی بُنیادپر نکالا گیامگر وہ نام بتانے کو تیارنہیں، آخر وہ کرپٹ شخص کو ن ہے ؟

تلاش ہے ایک کرپٹ کی جس کا نام صرف ندیم افضل چن کو پتا ہے مگر وہ بتا نہیں رہے مگر کہتےہیں ایک بندہ ہے جسے کرپشن پر نکالا گیا  مگر اس کے ساتھ ہی وہ کہتے ہیں کہ اسدعمرکرپٹ نہیں۔ سوال یہ ہے کہ وہ کرپٹ کو ن ہے؟  اگر کرپشن پر نکالا گیا ہے تو کپتان نام کیوں نہیں بتارہے وہ تو کہتے ہیں کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑوں گا ۔

چلئے وزیراعظم نہ سہی ندیم افضل چن ہی بتادیں کہ تحریک انصاف کا وہ کرپٹ شخص کون  مگر وہ تو نہیں بتارہے ۔ ہے کوئی جو اس کرپٹ آدمی کا نام بتائے؟