"اسد عمر کے استعفے کی وجوہات سے لاعلم ہوں"



ملتان(24 نیوز) وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی ورکنگ ڈیز میں ملتان آمد کا مقصد تو شاید کوئی نہیں جان سکا لیکن اپنی تقریر میں انہوں نے تسلیم کیا کہ اسد عمر کی استعفے کی وجوہات سے لاعلم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا  کہنا تھا کہ یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ وہ جس کو جس موقع پر مرضی کھلانا چاہیے کھلا سکتے ہیں کیونکہ ٹیم کے کپتان وہ ہیں جبکہ ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ کپتان اور وائس کپتان کے درمیان وہ تال میل نہیں رہا اور جہانگیر ترین اسکی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ جہانگیر ترین اس موقع پر اسلام آباد اور وزیر خارجہ ملتان ہیں۔ ملتان میں اپنے قیام کے دوران شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کے بارے میں بات کرنے سے گریز کیا۔

وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد مخدوم شاہ محمود قریشی کا ورکنگ ڈیز میں ملتان میں ہونا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے ۔