بخشش و مغفرت کی رات ’شبِ برات‘ کی اہمیت و فضیلت

بخشش و مغفرت کی رات ’شبِ برات‘ کی اہمیت و فضیلت


کراچی(24 نیوز) شب بارات کی رات فضیلتوں اوربرکتوں کی رات تمام مسلمان اللہ کےحضورپیش ہوکراپنےپچھلے گناہوں کی معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ آئندہ آنیوالےسال کےبرکتوں کےطلبگاربھی ہوتےہیں۔

ماہ شعبان کی پندرھویں رات ، برکتوں اور رحمتوں کی رات ہے، اس رات مسلمان اپنے گناہوں سے توبہ کرکے جہنم سے نجات مانگتے ہیں۔ شب بارات کو گذشتہ سال میں کیے گئے اعمال بارگاہے الہی میں پیش کیے جاتے ہیں اور آنے والے سال کی زندگی اور رزق کا حساب کتاب بھی کیا جاتا ہے علمائے کرام اس کو بجٹ کی رات بھی کہتے ہیں۔

شب کے معنی رات بارات کے معنی بری ہونے کے ہیں اسی لیے اس رات گناہوں سے بری ہوا جاتا ہے،  علماء کرام کا کہنا ہے اس کو بےشمار عبادتیں کرنی چاہیے نہ کہ گناہ کرکے اس رات کی فضیلت کو ضائع کرنا چاہیے.

ماہِ شعبان کی پندرھویں کو گھروں اور مسجدوں میں عبادات کے لیے خاص اہتمام کیا جاتا ہے اور ساتھ ہی لوگ اپنے عزیزوں کی قبروں پر جاکر ان کی مغفرت کے لیے بھی دعائیں کرتے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer