عید اسپیشل کی پہلی ٹرین چل پڑی

عید اسپیشل کی پہلی ٹرین چل پڑی


کراچی(24نیوز)  عید اسپیشل کی پہلی ٹرین ایک ہزار سے زائد مسافروں کو لیکر پشاور روانہ ہوگئی جبکہ دوسری ٹرین کل لاہور کیلئے روانہ ہوگی ۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی جانے والی پہلی عید اسپیشل ٹرین لگ بھگ ایک ہزار مسافروں کو لیکر سٹی اسٹیشن کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگئی۔ اندورن ملک سے آنے والے شہری اپنوں کے ساتھ بڑی عید منانے کیلے گھر کو لوٹ رہے ہیں ان کی خوشیاں بھی دیدنی ہیں ۔
ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ارشد خٹک نے مسافروں کوسٹی اسٹیشن سے الوداع کیا۔ ارشد خٹک کا کہنا تھا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے پانچ اسپیشل ٹرینیں چلائی گئی ہیں دوٹرینیں کراچی سے روانہ ہوں گی۔ عیداسییشل ٹرین براستہ حیدرآباد، ملتان، اور بہاولپور سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی دوسری ٹرین کل کینٹ اسٹیشن سے لاہورکے لیے روانہ ہوگی ۔