کراچی کے سی ویو پر سیاحوں کے مزے،پابندیاں ہوا میں اڑا دیں

کراچی کے سی ویو پر سیاحوں کے مزے،پابندیاں ہوا میں اڑا دیں


کراچی ( 24نیوز )چھٹی کے دن کراچی والوں کے مزے ہوگئے،بڑی تعدا چھٹی منانے سی ویو پہنچ گئی،سیر کرنیوالوں قانون کو پس پشت ڈال کر پابندیاں ہوا میں اڑا دیں۔
کراچی میں اتوارکوچھٹی کے روز شہری خوشگوارموسم کوانجوائے کرنے کے لیے سی یوپہنچ گئے محکمہ داخلہ کی جانب سے سمندرمیں نہانے پرتیس روز کے لیے پابندی عائدہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
سنڈے کا دن ہو اور شہری سی ویو کا رخ نہ کریں ایسا ممکن نہیں، اتوار کے روز سمندر کی سیرکوآنے والوں نے ناشتہ بھی ساحل پرآکرکیا تو کوئی گھڑ سواری سے لطف اٹھایا،تفریح کے سمندر کا رخ کرنے والے والے رہیں ذرا ہوشیار۔


محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پابندی کے باوجود ساحل پر نہ ہی کوئی سیکورٹی نظرآتی ہے اورنہ کوئی لائف گارڈ موجود پایا گیا،سمندرکی سیرکوآنے والے شہری اپنی مدد آپ کے تحت ایک دوسرے کو سمندرکی بے رحم موجوں سے احتیاط کرتے دکھائی دیتے ہیں۔