وزیر اعلیٰ پنجاب کا پہلا خطاب

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پہلا خطاب


24نیوز:  پنجاب کا معرکہ تحریک انصاف نے سر کرلیا،سردارعثمان بزدار بیسویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے،انہیں 186 اورحمزہ شہبازکو 159 ووٹ ملے، نومنتخب وزیراعلیٰ کو مبارکبادیں دی گئیں،لیگی ارکان نے شدید نعرہ بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق سردارعثمان بزداربیسویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ منتخب ہونے کے بعد عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سب سی پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔نامزدگی پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اداروں سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔قائد کے وژن کو لے کر چلوں گا۔میرا تعلق ایک پسماندہ علاقہ سے ہے۔پسماندہ علاقوں پر سب سے زیادہ توجہ دیں گے۔پولیس کے نظام کو بہتر کریں گے۔

 عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا بھی شکر گزار ہوں۔صوبے کی بہتری کے لیے بہتریں ٹیم بنائیں گے۔کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔میرے گھر میں آج بھی بجلی نہیں ہے۔ترقی یافتہ علاقوں میں ترقی کا کام جاری رکھیں گے۔