پشاور میٹروبس منصوبہ عوام کو مہنگا پڑ گیا

پشاور میٹروبس منصوبہ عوام کو مہنگا پڑ گیا


پشاور ( 24نیوز ) تحریک انصاف حکومت کا پشاورکی عوام کوسستی سواری کا میٹروبس منصوبہ مہنگا پڑگیا،6 ماہ میں مکمل کرنے کا دعویٰ سیاسی نکلا، منصوبے نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔
خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کا واحد میگا پراجیکٹ میٹرو بس منصوبہ عوام کیلئے سہولت بننے کے بجائے عذاب بن گیا، دعویٰ کیا گیا6 ماہ میں مکمل کرنے کا لیکن 10 مہینوں سے شہری مشکلات سے دوچارہیں اور منصوبہ ابھی تک نامکمل ہے۔
منصوبے کی لاگت 57 ارب سے67.9ارب تک پہنچ گئی اور نیب نے منصوبہ کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔


خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف نے انتخابی تاریخ رقم کی،عوام کا تھا اعتماد،ملا تحفے میں ٹریفک کا عذاب۔ وزیر اعلیٰ محمود خان سے پشاور کے رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد افتتاح کریں اور گردو غبار سے عوام کی جان چھڑائیں۔