جو پیار اور عزت ملی وہ ہمیشہ یاد رہے گی:نوجوت سنگھ سدھو

جو پیار اور عزت ملی وہ ہمیشہ یاد رہے گی:نوجوت سنگھ سدھو


اسلام آباد( 24نیوز ) بھارت سے آئے خصوصی مہمان نوجوت سنگھ سدھو اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگئے, پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان سمیت دیگرز نےرخصت کیا.

تفصیلات کے مطابق بھارت سے آئے خصوصی مہمان نوجوت سنگھ سدھو اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگئے۔فیصل جاوید خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے رخصت کیا.  روانگی کے موقع پر نوجوت سدھو کا کہنا تھا کہ یہاں سے عزت پیار اور سمان لے کر جارہا ہوں ۔جو پیار اور عزت ملی وہ ہمیشہ یاد رہے گی ۔

لاہور میں تحریک انصاف کی جانب سے نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور نے نوجوت سنگھ سدھو سے ملاقات کی۔دونوں کے درمیان پاک بھارت تعلقات پر بات چیت بھی ہوئی۔ملاقات کے بعد نوجوت سدھو لاہور کے قدیمی ٹیکسالی گیٹ پہنچے جہاں سے روائتی جوتی بھی خریدی، اور مداحوں کے ساتھ تصاویر اور سلفیاں بھی بنوائی
دورہ پاکستان مکمل کرنے کی بعد بھارتی مہمان نوجوت سدھو براستہ واہگہ بارڈر بھارت روانہ ہوگئے ہیں۔