پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر سندھ کو بہتر کریں گے: عارف علوی

پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر سندھ کو بہتر کریں گے: عارف علوی


کراچی(24نیوز) پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ  تبدیلی کا سفر شروع ہو چکاہے،  پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر سندھ کے حالات بہتر کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےصدارتی امیداورکے لیے نامزدکراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرعارف علوی کا کراچی پہنچنے پروالہانہ استقبال کیاگیا،کپتان کے کھلاڑیوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں ۔ اس موقع پرڈاکٹرعارف علوی نےمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے صدرکےلیے میرا انتخاب کرنے پر وزیراعظم عمران خان کاشکرگزارہوں۔انہوں نے کہا کے اللہ نے مجھے یہ موقع اس لیے دیا ہے کہ میں اس ملک کی خدمت کر سکوں۔
ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ میرا عوام کے ساتھ رشتہ کبھی ختم نہیں ہوگا ، میری قوم سے اپیل ہے کہ وہ بھی ہمارا ساتھ دے۔  ایک سوال پر انہو ں نے کہاکہ اگراجازت ملی تو صدارتی ہاؤس کے بجائے پارلیمنٹ لارجزمیں رہنے کو ترجیح دوں گا۔ 


وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔