دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی میں مصروف

دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی میں مصروف


لاہور(24نیوز)حج کو شریعت اسلامیہ میں بہت اہمیت حاصل ہے، ہر سال کی طرح اس سال بھی لاکھوں کی تعداد میں مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کے میں مشغول ہیں۔
حج دین اسلام کا پانچواں بنیادی رکن ہے اور  زندگی میں ایک بار فرض کیا گیا ہے۔ حج کو دنیا کا سب سے بڑا سالانہ انسانی اجتماع کہا جاتا ہے۔ ہرسال کی طرح اس سال بھی  سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ دنیا بھر سے بیس لاکھ سے زائد مسلمان آج مکہ میں مناسک حج ادا کر رہے ہیں جن میں سے ایک لاکھ 84ہزار پاکستانی عاز مین بھی شامل ہیں۔

ایک زمانہ تھا جب دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں حاجیوں کو مکہ پہنچنے کے لئے مہینوں لگ جاتے،لیکن اب جدید ترین مسافر طیاروں کے ذریعے لاکھوں کی تعداد میں حاجی گھنٹوں میں مکہ پہنچ جاتے ہیں۔گزشتہ سال حج ادا کرنے کے لئے چورانوے فیصد حاجی مسافر طیاروں کے ذریعے مکہ پہنچے تھے،صرف ایک فیصد بحری جہازوں سے مکہ پہنچے تھے لیکن اس جدید ترین دور میں حج کر نا اتنا دشوار نہیں رہا جتنا پہلے زمانے میں ہو تا تھا ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔