ٹرمپ کی گھریلوزندگی کا اہم راز فاش

ٹرمپ کی گھریلوزندگی کا اہم راز فاش


واشنگٹن(24نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق معاون اومروسا نیومین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے خاتون اول میلانیا کو یرغمال بنا رکھا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر طلاق لی تو ملک بدر کر دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی سابق ملازمہ اومروسا نے بڑا انکشاف  کیا ،اپنی کتاب" ان ہنجڈ" میں دعویٰ کیا ہے کہ خاتون اول میلانیا کو ڈونلڈٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں یرغمال بنا کر رکھا ہوا ہے۔ اپنی کتاب میں مزیدوضاحت کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ سے طلاق لینا چاہتی ہیں لیکن انہوں نے دھمکی دے رکھی ہے کہ وہ انہیں ڈی پورٹ کر دیں گے۔
واضح رہے کہ سلوونیا کی رہائشی میلانیا 1996 میں امریکا آئی تھیں، اومروسا نے اپنی کتاب میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کے عہدہ کی مدت ختم ہوتے ہی میلانیا طلاق لے لیں گی، اومروسا کو گزشتہ برس دسمبر میں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔