بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال گولہ باری، پاک فوج کا منہ توڑجواب

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال گولہ باری، پاک فوج کا منہ توڑجواب


(24 نیوز) بھارتی فوج کی ایل اوسی پرتتہ پانی سیکٹرمیں بلااشتعال گولہ باری جاری ہے جس میں 2بزرگ شہری شہیدہوگئے، پاک فوج نےمنہ توڑجواب دیتے ہوئے 2بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا جبکہ متعددکے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر ‏شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز نے شہری آباد پر مارٹر گولوں اور ‏اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائلوں کا استعمال کیا۔ بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے 75 سالہ لال ‏محمداور 61 سالہ حسن دین شہید ہوئے۔ پاک فوج نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا ‏بھرپور جواب دیا۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی میں دو بھارتی فوجیوں ‏کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پاک فوج نے پاکستانی علاقے میں شیلنگ کرنے والی بھارتی پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer