"جیل والے بہت تنگ کرتے ہیں"



اسلام آباد(24نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جیل والے انھیں بہت تنگ کرتے ہیں۔

منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران اسلم مسعود کا نام پکارے جانے پر سابق صدر آصف علی زرداری بول پڑے ، 90 سال کے بوڑھے آدمی کو اٹھا کر جیل میں رکھا ہوا ہے، سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جیل والے بہت تنگ کرتے ہیں۔

 فریال تالپور کی جیل میں سہولیات سے متعلق ہونے والی سماعت میں فریال تالپور نے درخواست کی کہ انھوں نے قرآن پاک کی آیات سننی ہوتی ہیں، آئی پوڈ رکھنے کی اجازت دی جائے، وکیل نے کہا کہ آئی پوڈ میں وائی فائی یا انٹرنیٹ نہیں ہو گا، صرف آیات سن سکیں گی، جس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ فاروق ایچ نائیک جیل حکام سے پہلے بات کر کے اجازت لیں۔

دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد نے پارک لین اور منی لانڈرنگ ریفرنسز پر سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی ۔سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے ریمانڈ میں بھی 5 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کی گئی ہے ۔پارک لین ریفرنس میں ملزمان یونس قدوائی، اقبال میمن اور عزیرنعیم کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔