اوکاڑہ:سابق وزیراعظم کا افتتاح کردہ پل آج تک قابل استعمال نہ ہوسکا

اوکاڑہ:سابق وزیراعظم کا افتتاح کردہ پل آج تک قابل استعمال نہ ہوسکا


اوکاڑہ(24نیوز) پُل بن گیا، سڑک کب بنے گی؟ اوکاڑہ کو 3 اضلاع ننکانہ صاحب ،فیصل آباد ،شیخو پورہ اور موٹر وے سے ملانے والا دریائے راوی پر سید والا تعمیر تو ہو گیا مگر پل کو جانے والی سڑک نہ بن سکی۔

کروڑوں کی لاگت سے بننے والے پل کا راستہ پختہ نہ ہونے کی وجہ سے ابھی بھی قابل استعمال نہ ہو سکا۔ 2018 میں اس دور کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پل کا افتتاح تو کردیا مگر اوکاڑہ کو پل کے ساتھ ملانے والے راستہ کو پختہ نا کیا جا سکا ۔

اوکاڑہ دریا ئے روای پر نواحی علاقے سید والا کے تاریخی پل جسے تعمیر ہونے میں 22 سال لگے۔ کروڑوں روپے کی لاگت کے بعد راستہ پختہ نا ہونے کی وجہ سے ابھی بھی ناقابل استعمال ہی ہے۔ راستہ کچاہونے کی وجہ سے آئے روز کے حادثات معمول بن گئے ہیں ۔مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔اس پل کے ذریعے مسافر اوکاڑہ سے 3 اضلاع ننکانہ صاحب ،شیخو پورہ ، فیصل آباد اور موٹر وے تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔