پاکستان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن ایکشن کرے: ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن ایکشن کرے: ڈونلڈ ٹرمپ
Trump


واشنگٹن (24نیوز)  پاکستان پر پہلے جتایا بھاری امداد کا احسان پھر کیا اک بار پھر سے ڈو مور کا اعلان کر دیا پاسداران انقلاب ایران کو کہا دہشت گردوں کا مددگار،شمالی کوریاکو خطرہ بتاتے ہوئے نمٹنے کے آپشنز دیئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے لیے نئی نیشنل سیکورٹی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے کیا پھر سے ڈو مور کا مطالبہ، ساتھ ہی پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ دی جانے والی رقم کا ذکر بھی کیا کہا کہ پاکستان کواپنی سرزمین دہشت گردوں سے پاک کرنی ہوگی، دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن ایکشن کرے۔

ٹرمپ نے ایران پر پابندیوں کی وجہ ایرانی پاسداران کی دہشت گردوں کی مدد کرنا بتایا،شمالی کوریا پر بات کرتے انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے خطرے سے نمٹنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ سابق امریکی پالیسیاں ہی داعش کے مشرق وسطیٰ میں قبضے کا باعث بنیں،عراق اور شام سےداعش کے مکمل خاتمے اور داعش کے دنیا بھر میں تعاقب کے عزم کا اظہار بھی امریکی صدر نے کیا،انہوں نے افغانستان میں بھی امریکی افواج کی کارروائیاں جاری رہنے کا اعلان کیا۔

امریکی صدر نے اپنے ملک کے مستقبل کو روشن دیکھنے بات کرتے کہا کہ امیر ممالک کو تحفظ کی قیمت امریکا کو ادا کرنی ہوگی اور اب سے امریکا دنیا کی رہبری کرے گا۔