تنخواہ جو لی بھی نہیں وہ میرا اثاثہ بن گئی : نواز شریف

تنخواہ جو لی بھی نہیں وہ میرا اثاثہ بن گئی : نواز شریف


اسلام آبا د(24نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے سامنے انصاف کا ترازو ہونا چاہے تحریک انصاف کیلئے نہیں، شک کافائدہ دیے بغیر وزیراعظم کو ہٹا دیا جاتاہے جس نے خود تسلیم کیا اس کیلئے کہا جارہا ہے وہ اس کا اثاثہ نہیں آنکھیں بند کرکے فیصلہ کوتسلیم نہیں کریں گے تحریک چلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو حدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے میں دوہرا معیاراپنایا گیا انہیں خیالی تںخواہ کو اثاثہ بتایا جاتا ہے وزیراعظم کوشک کا فائدہ نہیں دیا جاتا اورنکال دیا جاتا ہے ،دوسری جانب عمران خان نے لاکھوں پاونڈ ، بنی گالہ اورنیازی سروس عمران خان نے تسلیم کیے لیکن کہا کہ یہ اثاثہ نہیں ، بھیڑبکریاں نہیں جوآنکھیں بند کرکے فیصلہ کوتسلیم کرلیں۔انہوں نے مزید کہا تنخواہ جو لی بھی نہیں وہ میرا اثاثہ بن گئی۔

نوازشریف نے فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ ملک آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے بنایا گیا لاڈلے کوچھوڑدیا گیا اورجس کی خطا نہیں اس کونکال دیا وہ ، پارٹی اورقوم عدالتی فیصلہ کوقبول نہیں کرتے بلکہ فیصلے کے خلاف تحریک چلائیں گے ، اس طرح کی سکہ شاہی نہیں چلے گی پہلے بھی تحرکیں چلائی ہیں آئندہ بھی چلائیں گے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہرکسی کےلیے قانون کاایک ہی سکہ چلے گا فیصلوں کو سامنے رکھیں تودہرے معیارکا پتا چل جائے گا 70 سالہ تاریخ جانتے ہیں آمروں کوکون ہارپہناتا رہا ہے۔