2017 میں پاکستانیوں نے کن شخصیات کو زیادہ سرچ کیا،گوگل نے فہرست جاری کردی

2017 میں پاکستانیوں نے کن شخصیات کو زیادہ سرچ کیا،گوگل نے فہرست جاری کردی


(ویب ڈیسک) رواں برس پاکستانیوں نے سب سے زیادہ کن شخصیات کو انٹر نیٹ پر سرچ کیا ، گوگل نے فہرست جاری کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانیوں نے سب سے زیادہ نجی ٹی چینل کی میزبان فبیہا شیرازی کو سرچ کیا ، جنکی مختصر ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہیں۔

دوسرے نمبر پر نوحہ خواں ندیم سرور رہے ، جنکے مداح سال بھر بار بار ، انٹر نیٹ پر انکا دیدار کرتے رہے۔

تیسرے نمبرکرکٹر فخر زمان کا رہا جنہیں کرکٹ سیزن اور آف سیزن میں بار بار یاد کیا گیا۔

چوتھے نمبر پر جس شخصیت کو پاکستانیوں نے بار بار ڈھونڈھنے کی کوشش کی وہ پاکستان کے حوالے سے متنازعہ بیان جاری کرنے والے بھارتی اداکار رشی کپور تھے۔

بولڈ اور عریاں مناظر سے اداکارہ و ماڈل ردا اصفحانی کے بھی بہت چرچے رہے اور انہیں بار بار سرچ کیا گیا ، سرچ لسٹ میں انکا نمبر پانچواں رہا۔

باکسر عامر خان اور انکی اہلیہ فریال کے جھگڑوں نے پاکستانیوں کو اپنی طرف مبذول کرایا ، دونوں یکساں سرچ کیے گئے اور چھٹے نمبر پر آئے۔

ساتویں نمبر پر پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی رہے, آٹھویں نمبر پر نئے اداکار آحد رضا میر رہے ، جنہیں ٹی وی سیریل ‘یقین کا سفر ’ سے پزیرائی ملی۔

نویں نمبر پر ہانیہ عامر رہیں،جنہیں لالی وڈ کی فلم ‘جانان’ سے شہرت حاصل ہوئی۔

دسویں نمبر پر مومنہ مستحصن رہیں جنہیں کوک سٹوڈیو کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائٹڈ کی سربراہی سے شہرت ملی۔