فوجی عدالتوں سے 274 مقدمات میں 161 مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی

فوجی عدالتوں سے 274 مقدمات میں 161 مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی


اسلام آباد (24نیوز)  فوجی عدالتوں سے 274 مقدمات میں 161 مجرموں کو سزائے موت سنائی گئی،56 مجرموں کو پھانسی دی گئی, سینیٹ کی ہول کمیٹی کو ڈی جی ملٹری آپریشن نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے آرمی چیف بننے کے بعد فوجی عدالتوں کو 160 مقدمات بھیجوائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پورے سینیٹ پرمشتمل ایوان کی کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بریفنگ میں بتایا کہ سات جنوری 2017 کو فوجی عدالتوں کی مدت ختم ہونے پر مقدمات پر کاروائی روکی گئی 28 مارچ کو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی گئی۔

بریفنگ میں بتایاگیا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے آرمی چیف بننے کے بعد فوجی عدالتوں کو 160 مقدمات بھیجوائے گئے، جن میں سے 33 پر فیصلہ سنایا گیا، 8 کو سزائے موت اور 25 کو قید کی سزا دی گئی۔

آپریشن رد الفساد کے تحت خیبر پختونخوا ،فاٹا میں 1249 آپریشن کیے گئے ، پنجاب میں 13011 ،بلوچستان میں 140 سندھ میں 2015 آپریشن کیے گئے،120 مقدمات 19 نومبر 2017 کو فوجی عدالتوں میں بھیجوائے گئے۔

سینیٹ کے پورے ایوان پرمشتمل کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس،آرمی چیف کی سیکورٹی صورت حال اور غیر ملکی دوروں پر بریفنگ  دی، سپہ سالار کی چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے بھی ملاقات  ہوئی دستور گلی بھی دکھائی گئی۔