کراچی: شاہ زیب قتل کیس کی ازسرِ نو سماعت یومیہ کرنے کا حکم

کراچی: شاہ زیب قتل کیس کی ازسرِ نو سماعت یومیہ کرنے کا حکم
sindh-high-court


کراچی (24نیوز) سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر کراچی کی سیشن عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی ازسر نو سماعت شروع ہوگئی، ملزموں کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری، سیشن جج نے کہا صلح نامے کی تصدیق کی فریقین کو طلب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیشن جج جنوبی کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی ازسر نو پہلی سماعت ہوئی ، سماعت کے لئے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی و دیگر ملزمان کو بکتر بند گاڑی کے زریعے عدالت لایا گیا، سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس کی سماعت روزانہ کی جائے گی، صلح نامے کو تصدیق سمیت دونوں پارٹیز کو عدالت میں بلایا جائے گا،عدالت نے صلح نامے کی رپورٹ بھی سندھ ہائیکورٹ سے منگوالی ہے، دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے اور سزائیں کالعدم قرار دینے سے متعلق فیصلے کی تصدیق شدہ نقول بھی طلب کرلیں ہیں، عدالت نے تین ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے،جبکہ ضمانت کی درخواست کی سماعت بدھ تک اور مقدمے کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سیشن عدالت میں از سرِ نوع مقدمے کی سماعت کا حکم سندھ ہائیکورٹ نے صادر کیا تھا۔