سعودی عرب نے یمن سے داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کردیا

سعودی عرب نے یمن سے داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کردیا


 ریاض (24 نیوز) سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض پر یمن سے داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کردیا گیا، عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے دھماکے کی آواز سنی اور دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے۔

حوثیوں کے ٹی وی المصیرہ نے تصدیق کی کہ برقان ٹو نامی میزائل یماما محل پر داغا گیا تھا، گزشتہ ماہ بھی حوثیوں نے ریاض ائیرپورٹ پر میزائل حملہ کیا تھا، جسے ناکام بنادیا گیا تھا۔