وزارت خزانہ نے وفاقی بجٹ 2018 کا سرکلرجاری کر دیا

وزارت خزانہ نے وفاقی بجٹ 2018 کا سرکلرجاری کر دیا
Channel 24-federal budget


اسلام آباد (24 نیوز) وزارت خزانہ نے وفاقی بجٹ 2018 کا سرکلرجاری کردیا، جس کے مطابق وزارت خزانہ مئی میں وفاقی بجٹ پیش کرے گی۔

وزارتِ خزانہ نے آئندہ بجٹ کی تیاری کا عمل شروع کر دیا، سرکلر کے مطابق ترجیحی کمیٹیوں کے اجلاس اپریل کے پہلے ہفتے میں ہوں گے، سالانہ منصوبہ بندی و ترقی کمیٹی کا اجلاس اپریل کے وسط میں ہوگا جبکہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس اپریل کے آخری ہفتے میں ہوگا۔ وزارت خزانہ نے ترقیاتی بجٹ کے تخمینہ جات 14 مارچ تک طلب کرلیے اور رواں مالی سال کے نظر ثانی شدہ اہداف بھی مانگ لیے۔

سرکلر کے مطابق وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے تخمینے بھی مانگ لیے، وزارت خزانہ نے تین سال وسط مدتی پالیسی 2018-21 کے تخمینے بھی مانگ لیے۔