بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ سامنے آگئی

بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ سامنے آگئی


لاہور (24 نیوز) صوبائی دارلحکومت میں ٹریفک حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ، 2017 میں 426 افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بنے سب سے زیادہ حادثات موٹر سائیکل سوا ر افراد کی وجہ سے ہوئے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کا سبب بننے لگیں، تیز رفتاری، ون وے کی خلاف ورزی اور سگنلز کی خلاف ورزی شہریوں کا معمول بن گیا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کیلئے جامع حکمت عملی نہ ہونے سے حادثات میں اضافہ ہونے لگا۔

ریسکیو کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس 51 ہزار ٹریفک حادثات رونما ہوئے جس میں 51 ہزار افراد زخمی جبکہ 426 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

اکتیس ہزار ٹریفک حادثات کم عمر ڈرائیورز اور موٹرسائیکل سواروں کی غفلت جبکہ دس ہزار رکشہ ڈرائیورز کی وجہ سے پیش آئے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی حادثات کی شرح میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔ قوانین پر عمل درآمد کر کے حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکتی ہے۔