ایبٹ آباد : ترقیاتی کاموں میں کرپشن کا انکشاف،مقامی افراد کا مظاہرہ،دھرنا

ایبٹ آباد : ترقیاتی کاموں میں کرپشن کا انکشاف،مقامی افراد کا مظاہرہ،دھرنا


ایبٹ آباد (24نیوز) ایبٹ آباد کے علاقہ بڑا ہوتر میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہے،روڈ کی خستہ حالی فنڈز کی عدم فراہمی پر مقامی افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صوبائی و مرکزی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

تفصیلات کیمطابق ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام گلیات کے علاقہ بڑا ہوتر میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور ہاتھوں پر تالے باند رکھے تھے،مظاہرین نے اپنے منہ پر پٹیاں باند رکھی تھی،مظاہرین نے احتجاج کے دوران مین روڈ پر دھرنا دیا ہے،مظاہرین نے صوبائی و مرکزی حکومت سمیت ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید ایم پی اے سردار ادریس کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں میں کروڑوں روپے کریپشن کی گئی ہے، ترقیاتی کام پانچ سالوں سے مکمل نہی ہوئے،علاقہ میں پانی کی سکیموں کو مکمل کرنے کے بغیر کروڑوں روپے کی کریپشن کی گئی،آٹھ گاؤں کی واحد روڈ پچیس سالوں سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے،مظاہرین نے صوبائی و مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مسائل جلد حل کیے جائیں۔