عمران خان کا بنی گالہ میں ولیمے کا فیصلہ


اسلام آباد(24نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کے بعد ولیمے کا اہتمام کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی کا کہناہے کہ عمران خان نے سنت نبویﷺکے مطابق ولیمے کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے، ولیمے کی تقریب چند دن بعدبنی گالہ میں منعقد کی جائے گی۔
ترجمان کا کہناتھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دعوت ولیمہ کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،ترجمان کا کہناتھا کہ عمران خان نکاح کے بعد فوری لندن یاسعودی عرب نہیں جائیں گے۔
واضح رہے عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کرلی ہے جس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا گیا ہے،دوسرے کے بعد تیسرا نکاح بھی مفتی سعید نے پڑھایا۔