جعلی حلف نامہ کیس،سماعت 27 فروری تک ملتوی

جعلی حلف نامہ کیس،سماعت 27 فروری تک ملتوی


اسلا م آباد(24نیوز)الیکشن کمیشن نے این اے 122 ضمنی الیکشن میں جعلی حلف نامے جمع کرانے سے متعلق کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں این اے 122 ضمنی الیکشن میں جعلی حلف نامے جمع کرانے پر عبدالعلیم خان کیخلاف ایاز صادق کی درخواست کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کیس پر فیصلہ محفوظ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے کیس عدالت میں ہونے کے باعث سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔