توہین عدالت کیس،نواز شریف،مریم نواز کیخلاف 23فروری کو گواہ طلب

توہین عدالت کیس،نواز شریف،مریم نواز کیخلاف 23فروری کو گواہ طلب


لاہور(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران نوٹس جاری کرکے فریقین سے جواب طلب کرلیااور پیمرا کے ذمہ دار افسر کو 23 فروری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نوازشریف اور مریم نواز مسلسل توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں اور اپنی تقاریر میں اداروں کی تضحیک کر رہے ہیں۔
درخواستگزار کا کہناتھا کہ پیمراعدلیہ مخالف تقاریر پر قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہے، عدالت نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے اورپیمرا کو عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے سے روکے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد توہین آمیز تقاریر نہ روکنے پر پیمرا کے ذمہ دارافسر کو 23 فروری کو طلب کرلیااور حکم دیا ہے کہ پیمرا وضاحت کرے کہ عدلیہ مخالف مواد روکنے کیلئے کیااقدامات کئے گئے۔