سیالکوٹ:رئیس زادے کی بارات پر 5 ،5ہزار کے نوٹوں کی بارش


سیالکوٹ (24نیوز)ایک طرف غریب عوام دوسری طرف امیروں کی عیاشیاں, رئیس زادے کی بارات پر 5 ہزار کے نوٹوں کی بارش کردی گئی،عوام لوٹنے میں ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی کوشش کرتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں تھانہ کینٹ کی حدود میں بارات پہنچی تو عجب منظر دیکھنے کو ملے, امیر زادے کی بارات میں باراتیوں نے پانچ پانچ ہزار کے نوٹ نچھاوڑ کیئے گئے, 5 ہزار کے نوٹ دیکھ کر باراتی بھی آپے سے باہر اور نوٹ لوٹنا شروع کر دیئے, نوٹ پکڑنے کی کوشش کے دوران بھگدڑ مچ گئی بھگدڑ سے کروڑوں روپے مالیت کی درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں تباہ ہو گئیں,۔
کنگرہ سے آئی بارات کا دولہا تو دلہنیاں لے کر گھر روانہ ہو گیا مگر پیچھے بارت لوٹنے والوں نے جو تباہی مچائی تھی اس کے اثار باقی رہ گئے, ذرائع کے مطابق باراتیوں نے 40 لاکھ سے زائد نوٹ نچھاور کئے اور اس کی ڈرون کیمرے کی ذریع مووی بھی بنائی جاتی رہی, افسوسناک امر یہ ھے کہ تھانہ کینٹ پولیس واقعے سے لاعلم ھے۔