اسلام آباد ہائی کورٹ، کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت برقرار رکھنے کا فیصلہ


اسلام آباد (24نیوز) ہائی کورٹ نےکیپٹن ر صفدر کی ضمانت برقرار رکھتے ہوئے نیب کی درخواست مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 14 دسمبر کو دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس پر کپٹن ر صفدر کو ضمانت دی تھی۔ نیب نے احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ نیب نے کپٹن ر صفدر کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی۔