ایم کیو ایم پاکستان میں انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل ہوگیا،فاروق ستار کامیاب


کراچی(24نیوز) ایم کیو ایم پاکستان میں انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل ہوگیا، ڈاکٹر فاروق ستار کامیاب قرار پائے، نئی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو کنوینر مقرر کر دیا، نومنتخب رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج پی آئی بی میں ہوگا، بہادر آباد گروپ نے الیکشن اور اس کے نتائج ماننے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کےانٹراپارٹی انتخاب کےلیےکےایم سی گراؤنڈپی آئی بی میں کارکنان اوررہ نماؤوں نےووٹ کاسٹ کیے۔ووٹنگ کاعمل دوپہر1بجےسےشام 7 بجےتک جاری رہا۔چیف الیکشن کمنشرخواجہ نویدنےرات 3 بجےنتائج کااعلان کیا۔ فاروق ستار نےمرکرزی رابطہ کمیٹی  کے لیے9ہزار113ووٹ کاسٹ ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنرخواجہ نویدکاکہناتھاکہ انتخاب آئین کی دفعہ18سی کےتحت کرائےگئےہیں۔ جوملکی تاریخ کاشفاف ترین انٹرپارٹی انتخاب تھا۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹٰی کا پہلا اجلاس فاروق ستارکےگھرپرہی منعقدہواجبکہ ڈپٹی کنوینرکافیصلہ آج کرلیاجائےگا۔ دوسری جانب بہادرآباد گروپ اس انتخاب کوماننےکےلیےتیارنہیں ہے۔