پی ایس ایل تھری 2 دن کی دوری پر,سلطانز آج اسلام آباد یونائیٹڈکے خلاف وارم اپ میچ کھیلیں گے

پی ایس ایل تھری 2 دن کی دوری پر,سلطانز آج اسلام آباد یونائیٹڈکے خلاف وارم اپ میچ کھیلیں گے


ملتان(24نیوز) پی ایس ایل تھری کے آغاز میں 2روز رہ گئے،ملتان سلطانزپہلی انٹری سے قبل آج آئی سی سی اکیڈمی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی، سلطانز نے ہیڈ کوچ ٹام موڈی کی زیر نگرانی ڈٹ کر ٹریننگ کی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کے آغاز میں 2روز باقی رہ گئے۔ملتان سلطانز لیگ میں دھماکے دار انٹری کے لئے ہیں بے تاب ہیں۔ ملتان کے سلطانز آج آئی سی سی اکیڈمی میں پی ایس ایل ون کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں اپنے ہتھیاروں کی آزمائش کریں گے۔ آئی سی سی اکیڈمی میں ملتان سلطانز نے ہیڈ کوچ ٹام موڈی کی زیر نگرانی 2 گھنٹے تک ڈٹ کر ٹریننگ کی۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم نے باؤلرز کو مخالف بلے بازوں کو قابو کرنے کے گربتائے۔عمرگل ،محمد عرفان ،سہیل تنویر اور جنید خان نے وسیم اکرم سے باولنگ کو موثر بنانے کے طریقے سیکھے۔ بیٹنگ کوچ محمد وسیم نے بلے بازوں کو مخالف باؤلرز کو بے اثر کرنے کے رازبتائے۔ ملتان سلطانز کو جنوبی افریقن لیگ اسپنر عمر ان طاہر کی خدمات پوری لیگ کے لئے حاصل ہو ں گی۔