عمران خان پیرنی کے پکے مرید ہوگئے


اسلام آباد(24نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین کابشریٰ بی بی کی ہاں کا انتظارختم ہوگیا ،دونوں نے قبول وایجاب کرلیا، عمران خان تیسری باردلہا بن گئے،کپتان پیرنی کے پکے مرید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے شادی کے قصے کی ہیپی اینڈنگ ہوگئی۔ انہوں نے شادی کی ہیٹ ٹرک کرلی اورپیرنی کے پکے مرید ہوگئے۔ عمران خان اوربشریٰ وٹوکانکاح لاہورمیں مفتی سعید نے پڑھایا۔ رخصتی بھی لاہورسے ہوئی۔یہ وہی مفتی سعید ہیں جنہوں نے ریحام خان کے ساتھ نکاح پڑھایا تھا۔ عون چودھری اورزلفی بخاری نکاح کےگواہ بنے۔ تقریب میں عمران خان کی پوری فیملی شریک نہیں ہوئی۔ خاص کران کی بہنیں اس باربھی شادی کی تقریب میں نہیں آئیں۔ وہ ریہام خان سے شادی کے بھی خلاف تھیں ۔

ذرائع کے مطابق نکاح میں حق مہر4 لاکھ سے زائد اور5لاکھ روپے سے کم مقررکیاگیا۔شادی کی جاری ہونے والی تصاویرمیں عمران خان پُرمسرت دکھائی دے رہے ہیں۔ ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نکاح کی تقریب سادگی سے ہوئی جبکہ ولیمہ دھوم دھڑکے سے ہوگا اورتحریک انصاف کے رہنماﺅں کودعوت بھی دی جائے گی۔