بشریٰ بی بی بنیں بشریٰ خان,کپتان کے دل سے جمائما کی یادیں بھلانا بڑا امتحان

بشریٰ بی بی بنیں بشریٰ خان,کپتان کے دل سے جمائما کی یادیں بھلانا بڑا امتحان


اسلام آباد(24نیوز) بشریٰ مانیکا تو بن گئیں بشریٰ خان، اب ان کے سامنے ہے بڑا امتحان،کیا وہ کپتان کے دل میں جگہ بنا پائیں گی، شوہر کے دل سے جمائما کی یادیں بھلانے میں کامیاب ہو پائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق جمائما خان کپتان کی پہلی بیوی1995 میں خان کے لیے گھر بار چھوڑا، دیس چھوڑا، امیر والدین چھوڑے اور بنیں عمران خان کی جیون ساتھی۔پھر ہو گئی بدقسمتی سے طلاق۔مگر دونوں آج تک ایک دوسرے کو بھو ل نہ پائے۔ کوئی بھی مشکل ہو یا پریشانی   جمائما آج بھی ہے سابق شوہر کی دیوانی۔ریحام خان کے ساتھ ہو نوک جھونک یا عدالت میں ہو کپتا ن کی منی ٹریل جمائما نے ہر موڑ پر کپتان کا پورا پورا ساتھ دیا۔

واضح رہے کہ بشریٰ بیچاری کے لیے ہو گا سب سے بڑا امتحان۔کیا نئی بھابھی دولہے کے دل کے اس گوشے میں جگہ بنا پائیں گی۔ جہاں پہلے سے ہی جمائما بستی ہے۔