سپریم کورٹ: طلال چودھری کے وکیل کے عذر، جسٹس اعجاز افضل برہم

سپریم کورٹ: طلال چودھری کے وکیل کے عذر، جسٹس اعجاز افضل برہم


اسلام آباد(24نیوز) توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کے وکیل کو کیس کی تیاری کیلیے پیر تک کی مہلت دیدی۔

جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ طلال چوہدری کی جانب سے کامران مرتضیٰ عدالت میں پیش ہوئے۔ کامران مرتضیٰ نے عدالت کو بتایا کہ طلال چوہدری نے پہلے عاصمہ جہانگیر کی خدمات حاصل کی تھیں، ان کی وفات کے بعد فائل مجھے تھما دی گئی۔ انھوں نے کہا کہ انھیں کیس کی تیاری کیلیے دس روز درکار ہیں۔ ان کے کچھ ذاتی مسائل ہیں۔

جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ پچھلی سماعت پر بھی یہی عذر پیش کیا گیا۔ مسائل تو ہمارے بھی ہیں۔ عدالت نے ہرصورت جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔