عمران خان کرکٹر ، ہر چیز کا ’ری پلے‘ کرتے ہیں: طلال چودھری


اسلام آباد (24 نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کرکٹر ہیں، ہر چیز کا ری پلے کرتے ہیں۔ شادی پہلے ہوئی پھر ری پلے کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شادی کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے طلال چودھری نے کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اہلیہ سے وعدہ کیا ہے کہ آپ خاتون اول بنیں گی مگر یہ خواب ان کے نصیب میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی بنیں بشریٰ خان,کپتان کے دل سے جمائما کی یادیں بھلانا بڑا امتحان

 انھوں نے مزید کہا کہ پتہ نہیں عمران خان نے شادی وزیر اعظم بننے کے لیے کی ہے یا گھر بسانے کے لیے۔ عمر کے حساب سے شادی کافی پرانی لگتی ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کے بعد نواز شریف نے بھی شادی کرلی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ کسی کی قسمت میں تین مرتبہ وزارت عظمیٰ کی شیروانی تھی اور کسی کی قسمت میں شادی کی تین شیروانیاں تھیں۔

پڑھنا نہ بھولئے: عمران خان پیرنی کے پکے مرید ہوگئے

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کسی کا گھر توڑنے کے بعد اپنا گھر بسالیا، انہیں اپنی عمر کا خیال کرنا چاہیے تھا۔