سورج مکھی ٹھٹھہ کی خوبصورتی,غیر معیاری بیج سے زیر کاشت 80فیصد رقبے میں کمی

سورج مکھی ٹھٹھہ کی خوبصورتی,غیر معیاری بیج سے زیر کاشت 80فیصد رقبے میں کمی


ٹھٹھہ (24نیوز) سورج مکھی ٹھٹھہ کی خوبصورتی، پانی کی قلت اورغیر معیاری بیج سے زیر کاشت 80فیصد رقبے میں کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سورج مکھی کا شمار اہم خوردنی تیل دار اجناس میں ہوتا ہے۔ دلکش پنکھڑیوں والاسورج مکھی کا پھول دن بھر سورج کے اشاروں پر رخ تبدیل کرتا ہے۔ سورج مکھی منافع بخش فصل ہونے کے ساتھ اپنی خوشبو سے پورے ماحول کو معطرکرتاہے۔ ٹھٹھہ سجاول اور بدین سمیت سندھ بھر میں سورج مکھی کی کاشت کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت سورج مکھی کی کاشت ٹھٹھہ کے علاقوں میں تیار کھڑی ہے مگر پانی کی قلت سے فصل کو شدید نقصان پہنچ رہاہے۔ نقد آور فصل کی کاشت میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔