اسلام آباد کے سکولز میں ڈیجیٹل انقلاب آگیا

اسلام آباد کے سکولز میں ڈیجیٹل انقلاب آگیا


اسلام آباد (24 نیوز) اسلام آباد کے سکولز میں ڈیجیٹل انقلاب آگیا۔ حکومت اور نجی شعبہ کی شراکت داری سے جاز سمارٹ سکول پروگرام متعارف کروا دیا گیا۔

جاز فاونڈیشن نے جاز سمارٹ سکول پروگرام کے تحت فیڈرل کیپیٹل کے 75 سکولوں کے تعلیمی معیار میں جدت لانے کا اہم اقدام اٹھایا۔ جاز فاؤنڈیشن وفاقی دارلحکومت کے سکولوں میں ڈیجیٹل کٹس مہیا کرے گا۔ ڈیجیٹل کٹ میں ٹیبلیٹ، لیپ ٹاپ، پروجیکٹر، سپیکرز، یو پی ایس اور موبائل براڈ بینڈ شامل ہوں گے۔

کیڈ اور وفاقی ڈائریکٹریٹ ایجوکیشن کی شراکت داری سے متعارف کروائے گئے ڈیجیٹل پروگرام کی تعلیمی مواد میں ڈیجیٹل کتابیں، ویڈیو اور کلاس روم کی سرگرمیاں شامل ہیں۔

اس موقع پر وزیر کیڈ کا کہنا تھا کہ اس طرح تعلیم کو پھیلا کر پاکستان کو ایک روشن مستقبل کی طرف بڑھانا ہوگا۔ جاز فاؤنڈیشن اپنے ڈیجیٹل پروگرام کو ملک بھر میں پھیلانے کے لیے پر امید ہے۔

نوجوانوں کی تدریسی اور تکنیکی استعداد کو بڑھانے کے لیے حکومت، نجی شعبہ کے تعاون سے ہر بچے کو یکساں اور میعاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔