سعودی شہزادے کی شادی میں جنرل (ر)راحیل شریف کا روایتی تلوار رقص


ریاض (24 نیوز) سعودی عرب میں سعودی شہزادے کی شادی پر سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی شرکت، روایتی تلوار رقص میں بھی حصہ لیا۔

سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے عسکری اتحاد کے کمانڈر اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے سعودی عرب میں شاہی شہزادے کی شادی میں شرکت کی اور اسے سلامی بھی دی۔ راحیل شریف مقامی شہریوں میں گھل مل گئے اور سعودی عرب کا روایتی تلوار رقص بھی کیا۔