نرس کو ہراساں کرنے پر ساتھیوں نے ڈاکٹر کی درگت بنا ڈالی


میرپور خاص (24 نیوز) میرپور خاص کے سول ہسپتال میں ایک ڈاکٹر نے نرس کو ہراساں کیا تو ساتھی نرسوں نے مل کر ڈاکٹر کی درگت بنا دی۔ صوبائی وزیر صحت سکندر میندھرو نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ 

سول ہسپتال میرپور خاص میں ادھم مچ گیا، ڈاکٹر نے نرس کو ہراساں کیا تو ساتھی نرسوں نے مل کر ڈاکٹر کی دھلائی کردی۔ متاثرہ نرس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے اس سے غیر اخلاقی گفتگو کی اور بد فعلی پر اکسایا، انکار کرنے پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے لگا۔

صوبائی وزیر صحت سکندر میندھرو نے واقعے کا نوٹس لے لیا، کہتے ہیں اب ڈاکٹر نوکری پر نہیں رہے گا۔ ٹوئنٹی فورنیوز کی خبر پر ایکشن ہوا۔ سول سرجن نے معاملے پر انکوائری کمیٹی بنا دی۔ ڈاکٹر کے خلاف دو ہزار چودہ میں بھی جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ درج ہوچکا ہے۔