حکومت کا ساتھ دینے کیلئے اپوزیشن نے حامی بھر دی

حکومت کا ساتھ دینے کیلئے اپوزیشن نے حامی بھر دی


اسلام آباد (24 نیوز) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو بالا دست دیکھنا چاہتے ہیں۔ حکومت نےدیرکردی، ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔

اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی عدلیہ کے فیصلوں کا معاملہ اٹھایا تو جواب میں خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی سب سے پہلے ہے اور اسی کی بالادستی دیکھنا چاہتے ہیں۔ بلاشبہ حکومت نے پارلیمنٹ کا تقدس پامال کیا۔

یہ بھی پڑھئے: اداروں کے ٹکراؤ سے بہتر ہے ججوں کے رویے پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے، شاہد خاقان عباسی

انھوں نے مزید کہا کہ پاناما کا ایشو پارلیمنٹ میں حل کرنا چاہتے تھے۔ لیکن ہم نے خود پارلیمنٹ کو کمزور کیا۔ آئین اور قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے۔ عدلیہ پارلیمنٹ کے قوانین کا جائزہ لے سکتی ہےلیکن عدلیہ پارلیمنٹ کے بنائے قانون کو رد نہیں کر سکتی

معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے پر شاہد خاقان عباسی کی ہاں میں ہاں ملاتے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے دیر کردی لیکن پارلیمنٹ کے لیے ساتھ ہیں۔ کسی فرد کے تحفظ کے لیے قانون سازی نہیں ہونی چاہیے۔

مزید دیکھیں: