قصور: سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی


قصور (24 نیوز) سسرالیوں نے مبینہ طور بہو کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔  جس کی حالت نازک ہے۔

تفصیلات کے مطابق قصور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نواحی گاؤں لدھیکی میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔

یہ بھی پڑھئے: ایبٹ آباد، سابق شوہرکی فائرنگ سے رقاصہ نور جاں بحق

آگ لگنے 27 سالہ ارم بری طرح جھلس گئی۔ ارم کو تشویشناک حالت کے باعث جناح اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔ ارم کے والدین کے مطابق ارم کا سسرالیوں کے ساتھ کئی دن سے جھگڑا چل رہا تھا۔