گھوٹکی: شادی سے انکار جرم بن گیا، 18 سالہ لڑکی کا قتل

گھوٹکی: شادی سے انکار جرم بن گیا، 18 سالہ لڑکی کا قتل


گھوٹکی (24 نیوز) رشتہ سے انکار دوشیزہ کا جرم بن گیا۔ رشتہ مانگنے والے نے لڑکی کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی علاقہ خانپور مہر میں شادی سے انکار پر 18سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔ مقتولہ اربیل کے اہل خانہ کے مطابق ملزم علی نواز، اربیل سے زبردستی شادی کرنا چاہتا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: قصور، سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی

 رشتے سے انکار پر علی نواز نے فائرنگ کر کے اربیل کو قتل کر دیا۔ اطلاع دیئے جانے کے باوجود پولیس تاخیر سے پہنچی۔