نقیب ماورائے قتل کیس: راؤ انوار کے دستِ راست گرفتار


کراچی (24 نیوز) نقیب اللہ محسود ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، راؤ انوار کے ساتھی ڈی ایس پی ملیر قمر احمد کو گرفتار کرلیا گیا، سابق ایس پی ملیر کے 100 مبینہ پولیس مقابلوں کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

انقیب للہ محسود کی ہلاکت معاملہ میں بڑی پیش رفت، راؤ انوار کے دست راست ڈی ایس پی قمر احمد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں سی ٹی ڈی نے ڈی ایس پی قمر کو بیان کے لئے طلب کیا تھا، جہاں پر انہیں راؤ انوار سے تعلق اور شاہ لطیف مبینہ پولیس مقابلے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے اور راؤ انوار کے 100 مبینہ پولیس مقابلوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کے لئے سوالنامہ تیار کرلیا گیا ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے 2 رابطہ کاروں کے بیان بھی قلم بند کرلئے ہیں۔

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے موبائل کا مکمل ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملک الطاف کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملک الطاف نے مبینہ مقابلوں کی تفتیش نہیں کی اور تحقیقاتی فائلوں میں ہیر پھیر کی۔