سعودی ولی عہد پاکستان میں کتنے مقبول ہیں؟ وزیراعظم نے بتادیا

سعودی ولی عہد پاکستان میں کتنے مقبول ہیں؟ وزیراعظم نے بتادیا


اسلام آباد(24نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنا دوروزہ دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد واپسی کے لیے روانہ ہوگئے ،سوشل میڈیا پر شہزادہ محمد بن سلمان  پاکستانی عوام میں کتنے مقبول ہیں اس بارے وزیراعظم نے بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد نے خود کو پاکستان کا سفیر کہہ کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے، سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان پاکستان میں کس قدر مقبول ہیں اس بارے وزیراعظم عمران خان نے بتاتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد کےدورے کوبہت سراہاجارہاہے۔

وزیراعظم کاکہناتھاکہ اگرشہزادہ محمد بن سلمان آپ الیکشن پاکستان میں لڑیں تو مجھ سےزیادہ ووٹ ملیں گے،جس پر شہزادہ محمد بن سلمان مسکرانے لگے، بعد ازاںسعودی ولی عہد کاکہناتھاکہ پاکستان جیو اسٹریٹجک اعتبار سے اہم ملک ہے، آئندہ سالوں میں بڑی معیشت بنے گا، سعودی ولی عہد کو اعلیٰ ترین سول اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازا گیا۔