اربوں ڈالر کے سعودی سرمایہ کاری معاہدے، ڈالر پھر بھی مہنگا ہوگیا

 اربوں ڈالر کے سعودی سرمایہ کاری معاہدے، ڈالر پھر بھی مہنگا ہوگیا


کراچی (24نیوز)سعودی عرب سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے ایم او یوز کے ایک روز بعد ہی روپے ہی بے قدری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے مہنگا ہو گیا، یورو اور پونڈ کی قدر بھی بڑھ گئی۔

مارکیٹ میں ڈالر کے ساتھ دوسری کرنسیوں نے بھی پر نکالنے شروع کر دئیے، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 139 روپے 5 پیسے تک فروخت ہوا تاہم اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری اوقات کے اختتام پر ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 138 روپے 92 پیسے رہی، یورو کی قدر 44 پیسے بڑھ ہو کر 157 روپے 29 پیسےاور برطانوی پونڈ کی 45 پیسے کے اضافے سے 179 روپے 54 پیسے ہو گئی۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 30 پیسے کے اضافے سے 139 روپے 20 پیسے ہو گئی، یورو کی قیمت فروخت 60 پیسے کے اضافے سے 157 روپے 30 پیسے اور برطانوی پونڈ کی قیمت 50 پیسے کے اضافے سے 179 روپے 30 پیسے ہو گئی۔