پاک چین دوستی زندہ باد۔۔۔ اسلام آباد میں چین کی 40سالہ اصلاحات کاجشن

پاک چین دوستی زندہ باد۔۔۔ اسلام آباد میں چین کی 40سالہ اصلاحات کاجشن


اسلام آباد (24 نیوز) چائنہ ایک محنت کش قوم ہے، جس نے تھوڑے ہی عرصے میں اپنی محنت اور لگن سے پوری دنیا میں اپنی ترقی کا لوہا منوایا۔اسلام آباد میں چین کے نئے سال کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں پاکستانیوں سمیت چینیوں نے بھی رنگ بھر دیئے۔

دیواروں پرماضی کی جھلک، ہر جگہ چینی کلچر کے رنگ اورپاک چینی ثقافت میں ملبوس پیارےپیارے بچے۔چین کے نئے سال کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں جہاں چیںی خوش نظر آئے وہاں پاکستانیوں کی اپنےدیرینہ دوست سےمحبت اور خوشی دیدنی تھی۔ 1978سےچین کی حکومت اور عوام کندھے سے کندھا ملا کے ایسی چلی کہ 2018 میں چائنہ چالیس سالہ اصلاحات کا جشن شاندار طریقے سے منا رہا ہے۔ چائنہ کے نئے سال کی تقریبات کے حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ چائنہ کی پاکستان سے دوستی بیش قیمت اثاثہ ہے۔بڑوں کے ساتھ بچے بھی تعریف کرتے نظر آئے۔

کمیونسٹ پارٹی نے چین میں بےمثال ترقی کی ایسی بنیادرکھی جو ساری دنیا کیلئے مثال بن گئی۔ سیاست سے لے کر ثقافت، ریل گاڑی سے لے عالمی کانفرنسوں کے قیام تک سب کچھ چین کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer