پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش تاحال جاری

پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش تاحال جاری


لاہور(24نیوز) پاک بھارت کشیدگی،بھارت نے توپاکستانی مصنوعات پرپابندی لگا دی لیکن پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش تاحال جاری ہے۔

پاک بھارت کشیدگی یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ بھارت نے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات پر پابندی لگا دی ہے جو ایگریمینٹس بھی کیے تھے وہ بھی منسوخ کردیئے لیکن پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلمیں تاحال نمائش پذیر ہیں ۔بھارتی فلم گلی بوائز،سمبا،مانیکاکارنیکا، جھانسی کی رانی اور کالا شاہ کالا فلمیں ان دنوں شہرلاہور سمیت ملک بھرکے سینما گھروں میں نمائش پذیرہیں۔ 

سینما گھروں میں ان بھارتی فلموں کی نمائش کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اورکوئی بھی پاکستانی فلم ان سینما گھروں میں نہیں لگی ہوئی۔ بھارت نے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کے خلاف سخت اقدام اٹھا لیے ہیں لیکن ہمارے فلم ڈسٹڑی بیوٹرز اور سینما گھروں کی ہٹ دھرمی تاحال جاری ہے جیسے بھارتی حکومت نے ایکشن لئے ہیں ویسے ہی سخت اقدامات ہماری حکومت کو بھی لینے پڑیں گے ۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔