بھارتی میڈیا نے بھی کلبھوشن یادیو کو جاسوس مان لیا

بھارتی میڈیا نے بھی کلبھوشن یادیو کو جاسوس مان لیا


نیو دہلی (24 نیوز) پاکستانی موقف کو ملی اہم کامیابی، میں نہ مانوں کی رٹ لگانے والے بھارت نے بھی کلبھوشن یادیو کو ہندوستانی جاسوس اور دہشتگردی کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی اخبار کے مطابق اس بات کا انکشاف بھارتی خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ افسر نے کیا ہے۔ اس کے بعد یہ ہوا کہ بھارتی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے دباو پر یہ خبر ڈیلیٹ کر دی گئیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ افسر نے یہ بھی تصدیق کی تھی کہ کلبھوشن را کا اثاثہ تھا۔ وہ بھارتی فوج میں نیول آفیسر تھا اور بلوچستان میں شرپسندی اور دہشت گردی پھیلانے کا خفیہ نیٹ ورک چلا رہا تھا۔

بھارت کا سرکاری موقف یہ ہے کہ کلبھوشن بزنس مین ہے جسے پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے ایران سے اغوا کیا تھا، جبکہ پاکستان نے کہا تھا کہ کلبھوشن کو بلوچستان میں گرفتار کیا گیا اب بھارتی اخبار نے بھی پاکستانی موقف کی تصدیق کردی ہے۔