اسحٰق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے وزارت داخلہ کا صاف انکار

اسحٰق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے وزارت داخلہ کا صاف انکار


اسلام آباد (24 نیوز) وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) میں شامل کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کو وزارت داخلہ کا جوابی خط موصول ہو گیا ہے۔ عدالتی اشتہاری ہونے کے باوجود اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل نہ کیا گیا۔

وزارت داخلہ کا خط نیب کو جواب موصول ہوا ہے۔ عدالتی اشتہاری ملزم ہونے کے باوجود اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیا گیا۔ وزارت داخلہ نے جوابی خط میں نام ای سی ایل میں شامل نا کرنے کی کوئی بھی وجہ نہیں بتائی گئی۔

نیب ذرائع کےمطابق اسحاق ڈار کا نام شامل کرنے سے انکار وزارت داخلہ کی اپنی ای سی ایل پالیسی کے منافی ہے۔ اسحاق ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے تھے۔