انڈر19 ورلڈ کپ کھلاڑیوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی وائٹ واش شکست کاکچھ ازالہ کردیا

انڈر19 ورلڈ کپ کھلاڑیوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی وائٹ واش شکست کاکچھ ازالہ کردیا


نیوزی لینڈ(24نیوز) انڈر 19 ٹیم نے جونئیر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر کے نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کی وائٹ واش شکست کاکچھ ازالہ کردیا،پاکستان انڈر 19 نے آخری لیگ میچ میں سری لنکا کو3وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق وینگاری نیوزی لینڈ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکن انڈر 19 ٹیم 188رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں پاکستان نے 7وکٹوں کے نقصاں پر 190رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان کی طرف سے سلمان شفقت نے 3 اور شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جبکہ علی زریاب نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے 59رنز بنائے۔ان کے علاوہ محمد طحہ اور حسان خان 24،24 جبکہ محمدموسی 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔

دوسری جانب سری لنکا کی طرف رشمیکا نے 3 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کی راہ دکھائی۔جبکہ ڈینئیل 53،باندرا31 جبکہ لکشن اور گوناتیلکا 16،16 رنز بناکر نمایاں رہے۔واضح رہے کہ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنے پر علی زریاب کو مین آف دی میچ قراردیا گیا جبکہ کوارٹر فائنل مرحلے میں قومی ٹیم کا مقابلہ گروپ ڈی کی فاتح ٹیم سے ہو گا۔